Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ، تیونس بھی ڈٹ گیا، ڈنمارک کے خلاف میچ ڈرا

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ، تیونس بھی ڈٹ گیا، ڈنمارک کے خلاف میچ ڈرا

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں تیونس اور ڈنمارک کے مابین ہونے والا میچ بنا کسی گول کے ڈرا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق الریان کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں ڈنمارک کی ٹیم سخت کوششوں کے باوجود تیونس کو شکست دینے میں ناکام رہا۔

گروپ ڈی کے اس سنسنی خیز میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے گئے لیکن کچھ اچھے مواقع کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

کارتھیج کے عقاب کے نام سے مشہور تیونس نے میچ کے ابتداء میں ڈینز کی غلطیوں کے باعث کچھ دیر کے لیے گرفت حاصل کی۔

تیونس نے دونوں ہاف کے دوران چند مواقع گنوا دیئے، تیونس کے حامی شائقین کا جوش قابل دید تھا جنہوں نے سیٹیاں بجا کر ڈینز کھلاڑیوں کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی۔

Advertisement

دوسرے ہاف میں، مڈفیلڈر اور تیونس کی اس دن کی بہترین کھلاڑی، الیسا لیڈونی ڈنمارک کی دفاعی لائن کو توڑنے میں کامیاب رہے لیکن ان کی کک میں رفتار کی واضح کمی نظر آئی۔

ڈنمارک کے ایرکسن نے ایک خوبصورت موو بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے گول نہیں ہو سکا، ایریکسن کی ورلڈ کپ میں شمولیت ایک حیران کن لمحہ ہے.

2020 میں یورو کپ کے دوران فیلڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کئی ماہ تک میدان سے باہر ہو گئے تھے اور میڈیا میں ان کا کیرئیر ختم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی تھی۔

میچ میں تیونس کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بھی بچائے، ڈنمارک کی ٹیم کو شاید میچ کے اس نتیجے کا یقین نہیں تھا، اس لیے تیونس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کی کوششیں جاری رہیں۔

میچ برابر ہونے سے ڈنمارک کے لیے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی کوششوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر