
ہم اس مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریں گے، حلیم عادل شیخ
مرکزی رہنما تحریک انصاف و قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فضل رحمان کے سمدھی گورنر خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فضل رحمان کے سمدھی گورنر کے پی کے تعینات، پہلے بھی ایک بیٹا وفاقی وزیر بھائی سینیٹر، داماد میئر پشاور تعینات ہو چکا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آل شریف و زرداری بھی وزارتوں سمیت اہم عہدوں پر براجمان ہو چکے ہیں اور پھر یہ بھاشن جمہوریت کے دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی موروثی نظام کو ختم کرنے کیلئے عمران خان جدوجہد کر رہے ہیں جس سے امپورٹڈ اور آل سکتے میں ہے۔
Advertisementفضل رحمان کے سمدھی گورنر KPK تعینات پہلے ایک بیٹا وفاقی وزیر بھائی سینیٹر، داماد میئر پشاور آل شریف و زرداری بھی وزارتوں سمیت اہم عہدوں پر براجمان اور پھر یہ بھاشن جمہوریت کے دیتے ہیں اسی موروثی نظام کو ختم کرنے کیلئے عمران خان جدوجہد کررہے ہیں جس سے امپورٹڈ اور آل سکتے میں ہے pic.twitter.com/CxWftW53KJ
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 23, 2022
واضح رہے کہ جے یو آئی کے نامزد امیدوار اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News