Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، شاپنگ مال میں شہریوں پر گولیوں کی برسات، 10 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکہ، شاپنگ مال میں شہریوں پر گولیوں کی برسات، 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا کے چیسپیک شہر میں شاپنگ مال پر نامعلوم حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ سے 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق والمارٹ کے شاپنگ مال میں ایک حملہ آور نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

چیسپیک پولیس نے والمارٹ کے شاپنگ مال میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہم جنس پرستوں کے ریسٹورنٹ میں بھی فائرنگ ہوئی تھی جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ سے فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ہلاک ہو گئے تھے۔

چیسپیک پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسر لیو کوسنسکی نے پہلے صحافیوں کو بتایا تھا کہ میگا اسٹور پر “متعدد ہلاکتیں” ہوئی ہیں، جس کے بارے میں مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد چھٹیوں کے خریداروں میں مصروف تھے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ اسٹور کے عقب سے شروع ہوئی اور کم از کم پانچ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مشتبہ شوٹر کی شناخت یا حملہ آور کی موت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Advertisement

پولیس کے افسر کوسنسکی کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک ہی شوٹر ہے اور اس وقت وہ واحد شوٹر مر گیا ہے.

خبروں کی فوٹیج میں والمارٹ کے ارد گرد پولیس کی بڑی موجودگی دکھائی دی، جو امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے تقریباً 150 میل جنوب مشرق میں واقع ہے۔

کوسنسکی نے کہا کہ افسران اور تفتیش کار احتیاط سے اسٹور کی چیکنگ کی جا رہی ہے اور علاقے کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر