
پیر جسم کا وہ حصہ ہے جو سب سے زیادہ بیرونی ماحول سے متاثر ہوتے ہیں اور موسم سرما میں اس کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ اس موسم میں ہوا میں نمی کم ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت میں جسم میں بھی نمی کی کمی خشک اورپھٹی ہوئی ایڑھیوں کی صورت میں سامنے آتی ہے۔
ساتھ ہی پیر ہوا، دھوپ، دھول مٹی اور گرد کا براہ راست سامنا کرتے ہیں جبکہ مختلف صابن کی صورت میں سخت کیمیکلزبھی پیروں کی جلد کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح آپ کے پیروں کی جلد کھردری اورخشک ہوکر پھٹنے لگتی ہے تاہم پیروں کی جلد کو بھی چہرے کی جلد کی طرح ہمواراور نرم بنایا جاسکتا ہے۔
خوش قسمتی یہ ہدف آپ بہت ہی آسان اور سادے سے عمل سے بہت ہی کم وقت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لیے کسی مہنگی پروڈکٹ کی ضرورت نہیں ہے یہ کام آپ گھر میں موجود اشیاء سے کرسکتے ہیں۔
نرم پاؤں کے حصول میں مددگار طریقہ
اجزاء:
پیروں کو کومل بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 1 عدد لیموں، روئی، ناریل، بادام یا زیتون کا تیل، لیوینڈر یا گلاب کا ایسنشیل آئل، چینی، جھاوا اورموزے شامل ہیں۔
ہدایات:
اپنے پیروں کو کم از کم 10 منٹ کے لیے گرم پانی میں بھگوکر رکھیں اس مقصد کے لیے ایک برتن میں گرم پانی لیں، بہت زیادہ گرم پانی لینے سے گریز کریں اس طرح جلد مزید خشک ہوسکتی ہے اب اس میں اپنی پسند کے کسی بھی ایسنشیل آئل کے چند قطرے شامل کریں۔ پیروں کو 10 منٹ تک بھگوکر رکھیں۔
اس کے بعد نرم، صاف تولیہ استعمال کرتے ہوئے اپنے پیروں کو خشک کریں۔
لیموں کو آدھا کاٹ کر اس پر چینی لگائیں پیروں کے کھردرے حصے کو اچھی طرح رگڑیں تاکہ یہ صاف ہوجائے اگر جلد زیادہ کھردری ہوتو جھاوے کی مدد لیں۔ اب پیروں کو گرم پانی سے دھوکر خشک کر لیں۔
تھوڑی سی مقدار میں کوئی بھی تیل جیسے بادام، ناریل یا زیتون کے تیل میں روئی ڈبوکر اپنے پیروں اور انگلیوں کے درمیان اچھی طرح لگائیں۔ تیل لگے پیروں پر سوتی موزے پہن لیں۔
کوشش کریں کہ اس عمل کو رات سوتے وقت کریں اور ہفتے میں کم از کم ایک باراس عمل کو دہرائیں۔ جبکہ روازنہ اپنے پیروں پر تیل لگانا ہر گز نہ بھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News