Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس اور اسپین کی سرحد پر واقع اس جزیرے کی خاص بات کیا ہے؟

Now Reading:

فرانس اور اسپین کی سرحد پر واقع اس جزیرے کی خاص بات کیا ہے؟

یورپ میں ایک ایسا جزیرہ موجود ہے جو ہزاروں جزیروں میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

فیزنٹ آئی لینڈ نامی ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو فرانس اور اسپین کی سرحد پر واقع ہے۔

اس چھوٹے سے جزیرے کا رقبہ 6820 مربع میٹر ہے اور اس پر کوئی رہتا بھی نہیں ہے کیونکہ جزیرے پر سوائے ہریالی کے کوئی دوسری سہولت موجود نہیں ہے۔

دنیا میں ایسے کئی جزیرے یا علاقے ہوں گے جو دو ممالک کی سرحدوں پر واقع ہوتے ہیں اور ان میں سے کئی متنازع بھی ہوں گے لیکن اس جزیرے پر دو ممالک کی ملکیت کا کوئی تنازع نہیں بلکہ فرانس اور اسپین دونوں ہی اس کے مالک ہیں اور ہر چھ ماہ بعد ملکیت کو دوسرے کے حق میں بدل دیا جاتا ہے۔

Advertisement

تاریخی طور پر یہ جزیرہ اسپین کی ملکیت میں تھا، تاہم 17 ویں صدی عیسوی میں فرانس اور اسپین کی 30 سالہ جنگ کے بعد اس جزیرے کی ملکیت کا معاملہ پیش آیا تو دونوں طرف کی حکومتوں اور افواج نے اس کی ملکیت پر مذاکرات شروع کیے۔

گیارہ برس میں کل 24 اجلاس ہوئے اور ایک معاہدہ ہوا کہ یہ جزیرہ دونوں ملکوں کی ملکیت میں شامل رہے گا۔

یہ محبت فرانس کے بادشاہ لوئی XIV نے اسپین کے بادشاہ فلپ چہارم کی بیٹی ماریہ تھریسا کی شادی سے خوشگوار انجام پذیر ہوئی۔

شادی کی یاد میں اس جزیرے پر ایک یادگار تعمیر کی گئی اور اسے امن کی علامت قرار دیا گیا اور اس کے بعد یہ تاریخی فیصلہ ہوا کہ جزیرہ 6 ماہ فرانس اور 6 ماہ اسپین کی ملکیت رہے گا اور دونوں ممالک کی بحریہ یہاں کی نگرانی بھی کرتی ہے۔

اس منفرد جزیرے پر عام شائقین صرف خاص مواقع پر ہی آسکتے ہیں جبکہ سال کے وسط کی تقریب سب سے اہم ہے جس میں فرانس اور اسپین دونوں ممالک کے سیاح شریک ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر