Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک بار پھر جھگڑا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Now Reading:

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک بار پھر جھگڑا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
وفاقی اردو یونیورسٹی

وفاقی اردو یونیورسٹی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں طلبہ تنظیموں کے تصادم کے سبب تین روز کے لیے بند کی گئی وفاقی اردو یونیورسٹی جمعرات کو کھلی تو ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی طلبہ تنظیموں کے تصادم کے تین روز بعد کھلی تو ایک مرتبہ پھر طلبہ تنظیمیں ایک دوسرے کے مقابل آگئیں جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کچھ نہ کر سکی محض تماشائی بنی رہی۔

لاٹھیوں ڈنڈوں اور پتھروں کے آزادانہ استعمال کے دوران بعض دفاتر اور کلاس رومز کے دروازوں کو نقصان پہنچا جبکہ سابق خاتون وائس چانسلر و رجسٹرار کے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔

انتظامیہ کی حکمت عملی کہیں نظر نہیں آئی جس پر طلبہ تنظیموں کو کھل کر کھیلنے کا موقع مل گیا۔

دونوں گروپوں کے کارکنان ایک بار پھر آمنے سامنے آئے تو پولیس نے تصادم کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دونوں گروپوں سے وابستہ 22 کارکنان اور 14 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آج ایک بار پھر دونوں تنظیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کے باعث صورت حال کشیدہ ہوئی، کشیدہ صورتحال کے باعث مزید نفری تعینات کر دی گٸی ہے۔

واضح رہے کہ قائم مقام وائس چانسلر کراچی میں موجود نہیں اور اس وجہ سے تدریسی عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر