
نیپال کی گلیوں میں ایک لڑکے کی بھارتی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
نیپالی نوجوان کا آشا بھوسلے کے گانے ’شرارا شرارا‘ پر دلچسپ رقص مداحوں کو بھاگیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھارتی گانوں کو دنیا بھر میں سُنا جاتا ہے تاہم کچھ بھارتی گانے ایسے بھی ہیں جنہیں سُن کر دیگر ممالک کے لوگ بھی جھوم اُٹھتے ہیں اور اکثر ناچنے بھی لگتے ہیں۔
ایسی ہی ایک مثال نیپال کی گلیوں میں ڈانس کرتے نوجوان لڑکے کی ہے جس کو ناچتا دیکھ کر سب ہی جھوم اُٹھے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوتے اس لڑکے کے ڈانس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
نیپالی نوجوان کے دلچسپ تاثرات اور ڈانس کی ہرکوئی تعریف کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپالی لڑکا بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کے گانے پر دلچسپ رقص کررہا ہے۔
اس ویڈیو کو گورو سیتولا نے فوٹواینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پرپوسٹ کی جانے والی ڈانس ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ لہراکے بل کھا کے۔
واضح رہے کہ بھارتی گانا لہراکے بل کھا کے کی گلوکارہ آشا بھوسلے ہے جو اردو فلموں کی مشہور و معروف گلوکارہ ہیں اور معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن بھی ہیں۔
بھارتی گانے لہراکے بل کھا کے کو جاوید اختر نے لکھا تھا جب کہ جیت پریتم نے اسے کمپوز کیا تھا جو بالی وڈ کا سپرہٹ گانا رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News