Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پرتعمیرات روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع

Now Reading:

قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پرتعمیرات روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہارہ کہو بائی پاس پر قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو حتمی دلائل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس مکمل کر دیں گے جبکہ انوائرمنل پروٹیکشن ایجنسی نے بہارہ کہو منصوبے کی منظوری دے دی۔

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے عائد دس لاکھ جرمانہ سی ڈے اے نے جمع کرا دیا۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرلی۔

Advertisement

درخواست گزار قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر کی طرف سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خدشات اور تحفظات کابینہ میں بھیج دیے گئے۔ کابینہ سے اب تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی امید ہے آئندہ ہفتے تک آ جائے گی۔

عدالت نے پروفیسرز کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپ کے خدشات سن لیے وہ دیکھیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر