Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیسے پتا چلے کہ پیٹ میں کیڑے ہیں؟ جانئے علامات اورکیجئے آسان علاج

Now Reading:

کیسے پتا چلے کہ پیٹ میں کیڑے ہیں؟ جانئے علامات اورکیجئے آسان علاج

اکثر مائیں بچوں کے پیٹ میں کیڑوں سے پریشان رہتی ہیں کیونکہ ان کی موجودگی میں بچے کمزور ہونے لگتے ہیں جبکہ ایسی صورت میں بچوں کی غذائی عادت بھی بدل جاتی ہے۔

 دیکھا جائے توبچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونا ایک عام مسئلہ ہے ویسے تو اس کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتے ہیں لیکن بچوں میں اس کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے ۔ یہ مختلف وجوہات کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں ان میں میٹھی چیزوں کا زیادہ سوتے وقت استعمال کرنا، بازار میں کھلے عام بلکنے والی غذا لینا، جنک فوڈ، پھل اور سبزیوں کو دھوئے بغیر کھانا، ہاتھوں کو صاف کئے بغیر کسی بھی غذا کا کھانا، گلے سڑے پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا اور صفائی کاخاص خیال نہ رکھنا شامل ہیں ۔

اس کی علامات میں رخساروں کی جلد میں چمک پیدا ہو نا، سوتے میں رال کا ٹپکنا، اکثر پیٹ میں درد رہنا، کھانا بلکل نہ کھانا یا بہت زیادہ کھانا، رنگت کا پیلا پڑ جانا، کمزور ہونا، سر درد، متلی ہونا، بی چینی رہنا اور مقعد میں خارش ہونا شامل ہیں۔

 اگر آپ کے گھر میں بچے یا بڑے کسی میں بھی پیٹ کے کیڑے کی شکایت ہے توناریل سے بنا یہ کار آمد اور آزمودہ نسخہ آز مائیں چند ہی دنوں میں اس نجات مل جائے گی ۔

اجزا:

Advertisement

پسا ہوا پرانا ناریل دو کھانے چمچ

شہد چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

اس کے لئے پرانا خشک ناریل لینا ہے کیونکہ یہ زیادہ کار آمد ہے، پسا ناریل شہد میں ملائیں یاد رہے کہ اگر دو کھانے کے چمچ ناریل ہے تو شہد چار چمچ لیا جائے گا یعنی اسی طرح شہد ناریل سے دو گنا زیادہ لیا جائے گا، چھوٹے بچے یعنی چارسال یا اس سے بڑے بچے کو آدھا چائے کا چمچ، اس بڑے بچے میں ایک چائے کا چمچ رات سوتے وقت دینا ہے۔

نوٹ: بچے کو اگر کسی قسم کی الرجی ہے تو اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور را بطہ کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر