Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی ہماری زمین کو بالکل برباد کردے گی

Now Reading:

ماحولیاتی تبدیلی ہماری زمین کو بالکل برباد کردے گی
ماحولیاتی

ماحولیاتی تبدیلی ہماری زمین کو بالکل برباد کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ’ایکسٹنکشل ربیلن‘ اور ایمازون واچ کی جانب سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک انتہائی مختصر دورانیے کی فلم جاری کردی گئی۔

فلم میں تنظیموں کے تعاون سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اہم کردار ادا کرنے والے ہولی وڈ ہدایت کار شان مینسن نے ’دی گارجین آف لائف‘ نامی انتہائی مختصر فلم جاری کی جس میں صرف ایک ہی کمرے میں کرداروں کو زندگی بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جنگلات ایمیزون سے لے کر آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی آگ اور ملائیشیا کی چٹانوں سے پھوٹنے والے آگ کے شعلوں سے لے کر برساتوں اور سیلابوں تک کی آفتیں ماحولیاتی تبدیلی کا ہی نتیجہ ہیں۔

Advertisement

ماحولیاتی صورتحال پر جاری کردہ فلم میں جوکر فلم کے ہیرو نےبھی کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی تھرلر کامیڈی فلم ’جوکر‘ کے ہیرو جیکوئن فیونکس کو دیکھا جا سکتا ہے کے وہ اس 2 منٹ کی فلم میں بھی مرتی زندگی کو بچا رہے ہیں۔

اس فلم میں امریکا ہسپتال کا آپریشن تھیٹر دکھایا گیا ہے جہاں مرد و خواتین ڈاکٹر انتہائی تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریض کی زندگی بچاتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اس مریض کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

فلم کے اختتام میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکٹر مریض کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مریض دم توڑ دیتا ہے۔

ڈاکٹر مایوس ہوکر آپریشن تھیٹر سے نکلنے لگتے ہیں تو عین اسی وقت مر جانے والے مریض کے ہاتھوں کو ہلتا ہوا دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے چہرے میں نہ بھجنے والی آگ کو دکھایا گیا ہے۔

Advertisement

فلم کے اختتام میں مریض کے جسم سے شروع ہونے والی آگ کو دنیا کے نقشے میں دکھاتے ہوئے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے جنگلات میں لگنے والی آگ کسی کو نہیں بخشے گی۔

یاد رہے کہ محض 2 منٹ کی مذکورہ فلم کو 6 فروری کو جاری کیا گیا تھا ۔

اس فلم کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے ، فلم کو یوٹیوب سمیت دیگر ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک فلم کو کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے افراد اور ارکان نے فلم کی تعریف بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر