سی اے اے
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے ترکیہ جانے والی مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے سی اے اے نے بتایا کہ ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی ہے اور پاکستان سے ترکیہ جانے والے تمام مسافروں کو اس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مسافروں اور انکے سامان کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے ان اشیاء کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔
سی اے اے نے وزارت خارجہ کی جانب موصول نئی ہدایت پر تمام ایئرلائنز اور کسٹمز کو آگاہی دے دی ہے کہ ترکیہ میں چھالیا نارکوٹس سمجھی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چھالیہ لے جانے والے پاکستانی نوجوان کو ترکیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
چھالیہ اور سپاری نے ترکیہ میں پاکستانی سیاح کو جیل پہنچا دیا، نوجوان کے اہل خانہ نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کردی۔
اویس کو گزشتہ ماہ کمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکیہ کی سیر کے لیے بھیجا، اویس نے چھالیہ کے دو پیکٹ بطور تحفہ اس ٹور آپریٹر کے لیے رکھے، جس نے اسے ترکیہ میں خدمات فراہم کرنا تھیں۔
اویس کے والد کا کہنا تھا کہ اویس کو معلوم نہیں تھا کہ چھالیہ یا سپاری ترکیہ میں منشیات کا درجہ رکھتی ہے۔
سیف اللہ کا کہنا تھاکہ ہم وزیراعظم کے محلے دار ہیں، متعدد بار ماڈل ٹاؤن ان کی رہائش گاہ گئے لیکن وہاں کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔
والد سیف اللہ نے مزید کہا کہ وکیلوں کی فیس ادانہیں کر سکتے،وزیر خارجہ ترکیہ حکومت سے معاملہ اٹھائے، کئی اور لوگ بھی اسی الزام میں ترکیہ کی جیل میں بند ہیں۔
نوجوان کے والد نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ غریب لوگ ہیں، بیٹے کو فوری رہا کرایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News