Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھاپے میں حافظے کی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ سبزیاں کھائیں

Now Reading:

بڑھاپے میں حافظے کی کمزوری سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ سبزیاں کھائیں

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے اور اس کا مستقل استعمال آپ کو کئی مراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسی میں دماغی صحت بھی شامل ہے۔    

 شیکاگو میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق جو لوگ سبزپتوں والی سبزیاں جن میں فلیونول پایا جاتا ہے غذا میں شامل رکھتے ہیں وہ بڑھاپے میں حافظے کے تیزی سے کمزور ہونے کی شکایت سے محفوظ رہتے ہیں۔

فلیونول ایک ایسا مرکب ہے جو مخصوص پھل اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے ان میں ایک قسم کی بند گوبھی، ٹماٹر، سیب، اور نارنگی شامل ہیں۔

امیریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر تھامس ایم ہالینڈ کے مطابق پھل اور سبزیوں کی زائد مقدار کھانا اور زیادہ چائے پینا ایسے اقدام ہیں جو دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے ایک آسان طریقہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہیں پورے ہفتے میں اوسطاً سات بار یا روزانہ ایک بار ہرے پتوں والی سبزی دی گئی، ان کے دماغی کی کارکردگی میں تنزلی کی شرح 32 فی صد کم دیکھی گئی۔

Advertisement

تھامس ہالینڈ کا کہنا تھا کہ ابتدائی زندگی میں غذا اور طرزِ زندگی میں لائی جانے والی تبدیلیوں کے ممکنہ طور پر بہتر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ایسا ہونے کی وجہ دماغ میں پیش آنے والی تبدیلیاں ہیں جو الزائمرز کی مطبی علامات سامنے آنے سے 10 سے 20  سال قبل ہونا شروع ہوتی ہیں۔

تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مندانہ رویے، بالخصوص کھانے پینے کے معاملے میں، ہمیشہ معقول ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طرزِ زندگی میں صحت مندانہ تبدیلیوں کے آغاز کے لیے کوئی لمحہ جلد یا دیر نہیں ہوتا بالخصوص جب بات غذا کی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر