Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کا دورہ کابل

Now Reading:

وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کا دورہ کابل
حنا ربانی کھر

وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر کل وفد کے ہمراہ افغانستان کا روزہ دورہ کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ایک روزہ دورہ پر کل افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچیں گی ، وزیر مملکت دورہ کے دوران ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت افغان عبوری حکومت سے سیاسی مذاکرات کریں گی جبکہ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی، عوامی روابط اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر مملکت افغانستان میں دیرپا قیام امن، خوشحالی کے لیے پاکستان کے عزم اور حمایت کا اعادہ کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کا دوست اور پڑوسی ہے، پاکستان افغان عوام سے مستقل یکجہتی کا اعادہ کرے گا جبکہ پاکستان افغانستان میں انسانی بحران میں کمی، افغان عوام کی معاشی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر