Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل

Now Reading:

سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل
رہائش گاہ

لاہور میں موجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سابق وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ شام کے وقت کیا،4 کنال 11 مرلے پر مشتمل اسحاق ڈار کے گھر کا پہلے نیلامی کاحکم دیا گیا تھا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر نے پناہ گاہ کا بورڈ بھی گھر کے بار آویزاں کردیا ہے۔

اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 11 مرلے پر مشتمل ہے جبکہ گھر میں بے گھر افراد کے لیے بستر بھی لگادیئے گئے اور رہائش گاہ میں 40 افراد کے قیام کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار کی کوٹھی نیلام کرنےکااشتہار، قیمت کیامقررکی گئی؟

Advertisement

حکومتی شخصیات کا ردعمل

وفاقی وزیر برائے مواصلات نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی خزانے کو لوٹنے والے مفرور وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستانی قوم کو 10 سالوں میں 24 ہزار ارب کا مقروض بنایا اب اب عوام کی دولت عوام کے استعمال میں لائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سال کی اب تک کی سب سے اچھی خبر ملی ہے کہ مفرور اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پناہ گاہ میں تبدیل کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اسحاق ڈار کے گھر کو بےگھر افراد کی پناہ گاہ بنانے کیخلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم امتناع دیا ہو اہے اس پر استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری ہاؤس نیلام ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ کے گھر کی نیلامی 28 جنوری کو ہوگی جس کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہار بھی دے دیا تھا۔

بارہ کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرلے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر ہے،

جس کیلئے 25فیصدرقم فوری جبکہ بقیہ 7روزمیں جمع کرانا ہوگی، اسحاق ڈار کا 4کنال 17مرلے کا بنگلہ ایچ بلاک گلبرگ لاہور میں واقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر