Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلیاں توڑنیں کے بجائے سیاسی و قانونی آپشن استعمال کیے جائیں، عطااللہ تارڑ

Now Reading:

اسمبلیاں توڑنیں کے بجائے سیاسی و قانونی آپشن استعمال کیے جائیں، عطااللہ تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنیں کے بجائے سیاسی و قانونی آپشن استعمال کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی مشاورتی گروپ کے اجلاس میں یہ طے پایا کہ آخری حد تک اسمبلی توڑنے نہیں دیں گے، ہم نے پرامن طریقے سے جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وفد اور حمزہ شہباز کی ملاقات طے ہو گئی ہے، کل عدم اعتماد یا گورنر کے اختیار پر بات چیت ہو گی، سوال رکھنا چاہتا ہوں کہ جولائی میں ریویو پٹیشن کا کیس دائر ہوا چار ماہ کے باوجود کیس پر کچھ کیوں نہیں ہوا؟ پچیس ووٹوں کی گنتی پر فیصلہ دیا جائے فی الفور مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اس پر فیصلہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتماد یا عدم اعتماد میں ووٹ کا حق رہے گا جو ممبرز معطل ہوئے اس کا بھی فیصلہ کیا جائے، سیاسی و قانونی آپشن استعمال کی جائے اسمبلیاں نہ توڑی جائیں، پی ٹی آئی کے لوگ جو جمہوری ذہن رکھتے ہیں وہ بھی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نا ٹوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال پی ٹی آئی سے کوئی مشاورت یا بیک ڈور رابطہ نہیں ہے، پرویز الٰہی کا خوب جواب دیں گے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر