
انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز پیسر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے بابر اعظم کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔
تفصیلات کو مطابق انگلینڈ کے سینئیر ترین بولر جیمز اینڈرسن نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی پچز پر بابر اعظم ہمارا اصل ہدف ہوں گے۔
تیز گیند باز جیمز اینڈرسن اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلو پچز کے باوجود وہ جارحانہ انداز جاری رکھیں گے جسے انگلینڈ نے حال ہی میں اپنایا ہے.
یاد رہے کہ اینڈرسن پاکستان میں انگلینڈ کی 2002 میں آخری سیریز میں انگلش اسکواڈ کا حصہ تھے مگر وہ اس وقت پاکستان کے خلاف کھیل نہیں پائے تھے۔
انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے 40 سالہ کھلاڑی جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے حملے کی قیادت کریں گے۔
جیمز نے کہا پاکستان کی سلو پچز پر وکٹیں لینا ان کا ہدف ہو گا۔
جییمز اینڈرسن نے 175 ٹیسٹ میچوں میں 667 وکٹیں حاصل کیں جن کو صرف سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800) اور آسٹریلیا کے شین وارن (708) نے حاصل کیا۔
جیمز اینڈرسن نے کہا کہ وہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے کتنے شائقین ہیں اور وہ نہ صرف پاکستان کرکٹ ٹیم بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کو کتنا پسند کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔
اینڈرسن نے کہا کہ انگلینڈ پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر خصوصی توجہ دے گا، جو دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔
اینڈرسن نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ بابر کی وکٹ پاکستان کے لیے کتنی اہم ہے، جیمز نے مزید کہا کہ میرا بھی اصل ہدف بابر اعظم ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News