
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن عدم اعتماد نہیں لا سکتی ہے جبکہ گورنر اعتماد کے ووٹ کا بھی نہیں کہہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سٹینڈ کمزور ہے اگر انکو اعتماد ہے تو پھر تحریک لے آئیں اور اگر اپوزیشن والے عدم اعتماد لاتے ہیں تو بندے پورا کرنا انکی زمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی جلد الیکشن ہوجائیں، پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے جبکہ پنجاب نے اسکا ثبوت بھی دے دیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے مزید کہا کہ ووٹ عمران خان اور عمران خان کے بیانیے کی امانت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News