Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

Now Reading:

بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام
بھارت

نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 22 رن سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز0-2 ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے  بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ٹاپ آرڈر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت  نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔

اوپنرز مارٹن گپٹل 79 اور ہنری نکلز 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گذشتہ میچ کے سینچورین راس ٹیلر نے اس میچ میں بھی ناقابل شکست 73 رنز کی اننگز کی کھیلی ۔کائل جیمی سن25 اور ٹام بلنڈیل 22 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

ان کے علاوہ کپتان ٹام لیتھم 7، کولن ڈی گرینڈ ہوم 5، جمی نیشم اور ٹم ساؤتھی3،3 جبکہ مارک چیپمین ایک رن بناسکے۔

بھارت کی جانب سے یزویندرا چاہل نے 3، شردل ٹھاکر نے 2 جبکہ رویندرا جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  بھارتی ٹیم ابتدا ء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور48.3 اوورز میں 251 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹیلر کی ناقابل شکست سنچری، نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا 55، شریاس ایئر 52جبکہ نودیپ سینی45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ پرتھوی شا24،شردل ٹھاکر 18، کپتان ویرات کوہلی 15، یزویندرا چاہل 10، کیدار جادھو9،لوکیش راہول4 جبکہ منیش اگروال 3 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہمیش بینیٹ ، ٹم ساؤتھی ، کائل جیمی سن اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 2،2 جبکہ جمی نیشم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کائل جیمی سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 فروری کو ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر