
عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شام 7 بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس متاثر ہونا شروع ہوئیں اور اس حوالے سے صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایات بھی کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News