Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے کے انتظامی امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے، سعد رفیق

Now Reading:

ریلوے کے انتظامی امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے، سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق

 وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کے انتظامی و مالی امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ریلوے کے امور کی ادائیگی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور اب ریلوے کے انتظامی و مالی امور کو ڈیجیٹائز کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو مینول سے ڈیجیٹائز کرنا نہایت ضروری تھا جبکہ ای آر پی کے استعمال سے کام میں جدت، شفافیت اور براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔

   ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو جدید سہولیات مہیا کرنے کے لئے اس نظام کی اشد ضرورت تھی، ای آر پی سسٹمز کے ذریعے نہ صرف وقت کی بچت ہو گی بلکہ وسائل کا ستعمال بھی کم ہو گا۔

 سعد رفیق نے کہا کہ اس اقدام کے بدولت پاکستان ریلویز کو بہتر فیصلہ سازی کرنے کا موقع ملے گا اور ریلوے کی آپریشنل کارگردگی میں بہتری آئیگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آمدن و اخراجات کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی جبکہ ہر قسم کے ٹینڈرز شفاف طریقے سے کئے جاسکیں گے۔

   ان کا کہنا تھا کہ اس سے ملازمین کے سروس معاملات کو بھی بہتر انداز میں پرفارم کیا جاسکے گا جبکہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کے ریکارڈ کو بھی کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر