Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال

Now Reading:

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
انٹرنیٹ سروس

سب میرین کمیونیکیشن کیبل سسٹم میں دوہری کٹوتی کے باعث پیدا ہونے والی شدید رکاوٹ کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔

اکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں موجود خرابی کو دور کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد  پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شام 7 بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس متاثر ہونا شروع ہوئیں اور اس حوالے سے صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایات بھی کیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان سے منسلک سات سب میرین انٹرنیٹ کیبل سسٹمز ہیں، جن میں سے چار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، دو ٹرانسورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایک نیا کیبل سسٹم جو حال ہی میں آن لائن آیا ہے، ایک چینی کمپنی کی ملکیت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر