Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد دوست ٹی ٹری آئل کے 4 حیران کن استعمال

Now Reading:

جلد دوست ٹی ٹری آئل کے 4 حیران کن استعمال

ایک وقت تھا جب جلد کی حفاظت کے لیے خواتین کی بڑی تعداد بازار میں دستیاب کیمیکل سے بھرپور مصنوعات استعمال کرتی تھی تاہم اب یہ رجحان کم ہوتا جارہا ہے اور اس کی جگہ قدرتی اجزاء نے لے لی ہے اسی میں مختلف اقسام کے تیل بھی شامل ہیں۔

جلد کی حفاظت میں ٹی ٹری آئل کا استعمال انتہائی مفید تصور کیا جاتا ہے اس کے اندر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کے کئی مسائل حل کرنے کی بہترین صلا حیت رکھتے ہیں۔

 یہاں پر اس بے حد فائدہ مند تیل کے حیرت انگیز استعمال پیش کئے جا رہے ہیں۔

ایکنی کا علاج

ٹی ٹری آئل میں اینٹی مائیکروبائل خواص پائی جاتی ہیں جو ایکنی کو دور کرنے میں بے حد افادیت رکھتی ہیں یہ تیل جلد پر مہاسوں کا سبب بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا ساتھ ہی سکون بخش خصوصیات کی بنا پر جلن اور خارش کودور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

ٹی ٹری آئل سے علاج میں تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے، لیکن دیگر علاج کی نسبت جلد پر کم نقصان کا باعث بنتا ہے۔

 استعمال کا طریقہ

اس مقصد کے لیے 2 چمچ شہد میں 5 قطرے خالص ٹی ٹری آئل ملاکرایک فیس واش تیار کریں اس آمیزے کو چہرے پر ایک منٹ تک لگا رہنے دیں  پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

چکن پاکس کے داغوں کو دور کریں

اگرچہ آج کل چکن پاکس کے لیے ویکسینیشن موجود ہیں، لیکن یہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں۔ چکن پاکس کی صورت میں جلد پر شدید خارش ہونے لگتی ہے جبکہ ٹھیک ہونے پر نشان رہ جاتے ہیں ایسے میں ٹی ٹری آئل کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

Advertisement

چکن پاکس کی وجہ سے ہونے والی خارش کو دور کرنے کے لیے نہانے کے پانی میں اس تیل کے چند قطرے شامل کریں اس طرح خارش جاتی رہے گی۔

مسے

ٹی ٹری آئل میں اینٹی وائرل اور اینٹی سیپٹیک خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ متاثرہ جگہ پر اس تیل کا استعمال سوزش، سرخی اور جلن کو کم کر کے انفیکشن، فنگس اور بیکٹیریا کی افزائش کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

اپنے ہاتھوں اور مسوں کی آس پاس کی جگہ کو اچھی طرح دھولیں۔ اب اس تیل کا ایک قطرہ مسے پر رگڑیں پھر اسے کم از کم 8 گھنٹے کے لیے پٹی سے ڈھانپ دیں یا رات بھر رہنے دیں۔ اگلے دن پٹی کو ہٹا کر اس جگہ کو صاف کریں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ مسہ غائب نہ ہو جائے یا گر نہ جائے۔

داد

Advertisement

فنگس ٹینیا کی وجہ سے جلد کا ایک فنگل انفیکشن داد کہلاتا ہے۔ یہ انتہائی متعدی ہے اور متاثرہ افراد، جانوروں یا اشیاء سے رابطے کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔ ٹی ٹری آئل اس داد کے علاج اور اینٹی فنگل خصوصیات کی وجہ سے اسے پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

استعمال کا طریقہ

داد سے متاثرہ جلد کے علاج کے لیے 2سے3 قطرے دیگر آئل کے چند قطروں کے ملا کر استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر