Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے میں اضافی نمک ڈالنے والوں کیلئے بری خبر؛ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

Now Reading:

کھانے میں اضافی نمک ڈالنے والوں کیلئے بری خبر؛ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

نمک کھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن اس کا اضافی استعمال آپ کو بڑے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھانے پر اضافی نمک چھڑکنے سے اجتناب کرنا قبل از وقت موت کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔

جرنل آف امیریکن کالج آف کارڈیولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے پر اوپر سے نمک چھڑکنے کی عادت کو ختم کرنے سے امراضِ قلب، دل کے دورے اور فالج کے امکانات 20 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

محققین نے 30 سے 70 کی دہائی میں موجود تقریباً دو لاکھ برطانوی افراد کا ایک دہائی تک معائنہ کیا۔

اس خطرے کی پیمائش کے لیے ٹیولین یونیورسٹی کے محققین نے 1 لاکھ 76 ہزار 570 برطانوی افراد کے صحت کےریکارڈز کا جائزہ لیا۔

Advertisement

اس ڈیٹا میں ایک سوالنامے کے جوابات بھی شامل تھے جس میں شرکاء سے پوچھا کیا گیا تھا کہ وہ اپنے رات کے کھانے میں کتنا نمک شامل کرتے ہیں۔

تحقیق میں شریک افراد کو اوسطاً 12 سالوں تک زیر نگرانی رکھا گیا۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ اس دوران فالج سمیت 10 ہزار کے قریب طبی ایمرجنسیز سامنے آئیں۔

بہت زیادہ نمک کے کھائے جانے سے خون میں پانی کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں پر دباؤ بڑھتا ہے،اور اس دباؤ کے بڑھنے کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں دل کے دورے یا فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

واضح رہے برطانیہ میں دل اور خون کی گردش سے متعلق امراض 25 فیصد اموات کا سبب بنتے ہیں، اور یہ تعداد سالانہ 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد یا ہر تین منٹ میں ایک موت بنتی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر