Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں گوگل سروسز معطل

Now Reading:

پاکستان میں گوگل سروسز معطل
گوگل

انگلش بولنے کے خواہشمند افراد کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی

گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن معطل ہوگیا ہے۔

پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن ختم ہوگیا اب گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپلیکشن ڈاؤن کا آپشن موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئیں۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی جبکہ وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ کا رابطہ ہوا تھا اور بتایا تھا کہ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں جس کے بعد پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی اور پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا، ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا، تاہم بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر