Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا

Now Reading:

بلوچستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا

بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آبادسے گرفتار کر لیا ہے ۔

بلوچستان پولیس ذرائع کے مطابق  سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان میں  درج مقدمات کی روشنی میں گرفتار کیا  گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچلاک پولیس تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تفتیشی افسر کے سربراہی میں ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی ۔

بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام باد میں اپنے تحویل میں لیا ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کچلاک پولیس تھانے کے بجائے کوئٹہ کینٹ پولیس تھانہ منتقل کیا جائے گا ۔

Advertisement

سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان میں 5 ایف آئی آرز کوئٹہ، لسبیلہ، خضدار، ژوب، اور گوادر میں درج کی گئیں ہیں ۔

سینیٹر اعظم سواتی پر 26 نومبر کو لسبیلہ ، خضدار اور کوئٹہ کی تحصیل کچلاک میں تین مقدمات درج کیے گئے ۔چوتھا مقدمہ 27 نومبر کو گوادر کی تحصیل پسنی میں درج ہوا جبکہ 28 نومبر کو پانچواں مقدمہ ضلع ژوب میں درج کیا گیا ۔

سینیٹر اعظم سواتی پر ایف آئی آرز میں پیکا ایکٹ سمیت 7 دفعات ہیں جن میں دفعہ 109 ، 505 ،  504 ،  501 ،  500 ، 153 اور 131 کو بھی ایف آئی آرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر