
بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن ایک بار پھر اپنی ہی فلم سنگھم کا سیکوئل کرنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔
حال ہی میں فلمی کاروبار سے منسلک ایک شخصیت ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجے دیوگن سنگھم 3 کے لئے ایک مرتبہ پھر پولیس کی وردی پہنیں گے۔
#Xclusiv… AJAY DEVGN – ROHIT SHETTY REUNITE FOR ‘SINGHAM AGAIN’… BIGGG NEWS… One of the most successful combinations ever – #AjayDevgn and director #RohitShetty – collaborate once again… For #SinghamAgain [yes, that’s the title]… Will start once #Ajay is free from #Bholaa. pic.twitter.com/K1z2PrS2um
— taran adarsh (@taran_adarsh) December 1, 2022
انہوں نے لکھا کہ اجے دیوگن اور روہت شیٹی ایک کامیاب ملاپ ہے، ان دونوں نے سنگھم اور سنگھم ریٹرنز میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔
ترن آدرش نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنگھم کے تیسرے پارٹ کا نام سنگھم اگین ہو گا، اجے دیوگن بھولا کی شوٹنگ سے فارغ ہو کر سنگھم میں کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News