Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہونے کے قریب

Now Reading:

ایلون مسک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہونے کے قریب

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے۔

کیلیفورنیا کے شہر فریمونٹ میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا گیا کہ ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک ایک سکے کے حجم کے کمپیوٹر کو 6 ماہ کے اندر انسانی مریضوں کے دماغ میں نصب کرے گی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ وائرلیس دماغی چپ کا انسانی کلینیکل ٹرائل 6 ماہ میں شروع ہوجائے گا، دماغی چپ سے بینائی کو بحال کرنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔

ماضی میں اس چپ کے تجربات جانوروں پر کیے گئے اور انسانوں پر کلینیکل ٹرائل کے لیے یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایلون مسک نے بتایا کہ ہم بہت زیادہ احتیاط سے کام لیتے ہوئے انسانوں میں چپ نصب کرنے سے پہلے اس کے کارآمد ہونے کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں، اگرچہ انسانوں میں اس کے استعمال کے حوالے سے پیش رفت بہت سست رفتار ہے مگر ہم متوازی بنیادوں پر کافی کچھ کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس ڈیوائس کا تجربہ سب سے پہلے 2 افراد پر کرتے ہوئے ان کی بینائی اور مسلز کی حرکت کو بحال کیا جائے گا جبکہ پیدائشی طور پر نابینا افراد کی بینائی بھی اس چپ سے بحال ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس چپ پر کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ چپ سے معذور افراد پھر حرکت اور بات کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر