Advertisement
Advertisement
Advertisement

معمولی زخموں کو فوری مندمل کرنے کا قدرتی طریقہ

Now Reading:

معمولی زخموں کو فوری مندمل کرنے کا قدرتی طریقہ

دن بھر کام کاج کے دوران معمولی نوعیت کے زخم آنا عام بات ہے تاہم یہ ممولی نظر آنے والے زخم یا خراشیں اس وقت تکلیف کا باعث بنتی ہیں جب ان کی موجودگی میں برتن یا کپڑے دھونے جیسے کام کئے جائیں۔ جبکہ بچے بھی اکثر کھیل کود کے دوران زخم لگا بیٹھتےہیں ۔

یوں تو ان زخموں کے لئے مارکیٹ میں کئی طرح کی کریمیں دستیاب ہیں جو انہیں مندمل بھی کر دیتی ہیں تاہم اس میں وقت ضرور لگتا ہے لیکن آج یہاں پر آپ کوکچن میں موجود ایک ایسی صحت بخش غذا کے بارے بتائیں گے جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ زخموں کا بہترین علاج بھی ہے اور وہ شہد۔

شہد ایک صحت بخش مکمل ہونے کے ساتھ  زخموں کو مندمل کرنے میں اینٹی بایوٹکس سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زخموں کو تیزی سے بھرنے میں کسی مسیحا سے کم نہیں۔

شہد کیسے کام کرتا ہے؟

Advertisement

شہد میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جوبیکٹیریا کے خاتمے کو یقینی بنا کرانفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ کوشش کریں زخموں کو بھرنے کے لیے اصلی شہد استعمال کریں۔

جب شہد زخم کے ٹشوز پر لگایا جاتا ہے تو ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ گلوکوز آکسیڈیز انزائم ری ایکشن کے ذریعے پیدا ہوتا ہے۔ یہ آہستہ آہستہ جاری ہوتا ہے اور آپ کے بافتوں کو صحت مند اور نقصان پہنچاتے بغیر اینٹی بیکٹیریل سرگرمی فراہم کرتا ہے۔

شہد کا استعمال کیسے کریں؟

اس مقصد کے لیے سب پہلے زخم کو اچھی طرح پانی سے دھولیں اب اس پر شہد کی تھوڑی سی مقدار لگائیں اور پٹی باندھ لیں۔ ٹھیک ہونے تک کم از کم ہر 4 سے 6 گھنٹے بعد پٹی کو تبدیل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر