Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم آپ کو ’400 کیلوریزکے ایٹم بم‘ سے بچانا چاہتے ہیں؛ ویڈیو دیکھیں

Now Reading:

وسیم اکرم آپ کو ’400 کیلوریزکے ایٹم بم‘ سے بچانا چاہتے ہیں؛ ویڈیو دیکھیں

پاکستانی قوم چٹپٹے کھانوں کی شائق ہے، نت نئے اسٹریٹ فوڈز کے بیچ سموسے پکوڑے ایسے آئٹم ہیں جو ہردور میں ایسے سدابہاررہے ہیں کہ گلی محلے کے نکڑ پر موجود بیکریوں کے باہرلازمی دستیاب ہیں کیونکہ شام کی چائے کے ساتھ بھی یہی پسندیدہ ترین ہیں۔

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے اس اُمید کے ساتھ سموسے کی ’خصوصیات‘ جاننے پر زور دیا ہے کہ شاید کسی کو احساس ہوہی جائے کہ وہ اپنی صحت کے ساتھ کیا کررہا ہے۔

ڈاکٹرصاحب کے اس ویڈیو پیغام کوری ٹویٹ کرنے والے سابق کپتان نے لکھا کہ ، ’مجھے امید ہے کہ بطورقوم ہم اس بات کو سمجھیں گے کہ صحت دولت ہے‘۔ وسیم اکرم نے عوام میں آگہی کی غرض سے اس اہم پیغام پرڈاکٹرصاحب کاشکریہ اداکرتے ہوئے فالوورزسے بھی درخواست کی کہ اس اہم پیغام کو ضرورسُنیں۔

یہ ویڈیو ڈاکٹرعفان قیصرنے بنائی ہے جو جگرکی پیوند کاری کے لیے معروف گمبٹ اسپتال میں بطور کنسلٹنٹ گیسٹروانیٹرولوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ ہیپاٹولوجسٹ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سموسے کو پاکستانیوں کی مقبول ترین غذا قراردینے والے ڈاکٹرعفان ویڈیو میں بتارہے ہیں کہ ایک سموسے میں 250 سے 400 تک کیلوریز پائی جاتی ہیں اورفرائی کرنے کیلئے مسلسل ایک ہی تیل استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموسے میں ٹرانس فیٹس اورسوڈیم کی انتہائی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو بلڈپریشربڑھانے میں انتہائی اہم کردارادا کرتی ہے۔

سموسے کے شائقین افراد کیلئے اس کے ’خواص‘ پر روشنی ڈالنے والے ڈاکٹرعفان نے اس امرپرافسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے یہاں اسے روز مرہ زندگی میں استعمال کی جانے والی غذاؤں کا حصہ بنا دیا گیا ، حتیٰ کہ بینک، کالج ، یونیورسٹی وغیرہ میں بھی اس کا استعمال انتہائی عام ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’400 کیلوریز کا یہ ایٹم بم‘ شوگر، شوگر، جوڑوں کے مسائل اور موٹاپے کا بھی باعث بنتا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے سموسے کے مقابلے میں انتہائی کم کیلوریزرکھنے والی قدرتی غذا گاجر دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم ناشتے سے 8 گنا زائد کیلوریز ایک چائے کے کپ اور سموسے سے لے لیتے ہیں لیکن کوئی بھی صحت مند غذا کھانا پسند نہیں کرتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر