آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں تین دہائیوں کے تعطل کے بعد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہو رہی ہے۔
پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کرائے جا رہے ہیں جن میں پونچھ، راولاکوٹ، حویلی اور باغ شامل ہیں۔
پونچھ ڈویژن میں ووٹرز کی تعداد 10,17,368 ہے جن میں سے 5,36,984 مرد ہیں جبکہ 4,80,384 خواتین ہیں۔
ضلع حویلی میں پولنگ شروع ہوئی جہاں کل 101,127 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ضلع میں 174 پولنگ اسٹیشنز اور 267 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور 112 نشستوں پر 354 امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
یونین کونسل کی 12، لوکل کونسلر کی 97 اور میونسپل کمیٹی کی 3 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 174 پولنگ اسٹیشنز پر 1100 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
دو پولیس اہلکار نارمل پولنگ سٹیشنوں پر، چار حساس پولنگ سٹیشنوں پر اور پانچ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات ہیں۔ ضلع میں ڈسٹرکٹ کونسلر کی 61 نشستوں کے لیے بھی 354 امیدوار میدان میں ہیں۔
راولاکوٹ میں کل 406 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 547 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
راولاکوٹ میں 3,847 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ راولاکوٹ وارڈز کی سطح پر 24 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
راولاکوٹ میں 29 ڈسٹرکٹ کونسلز اور 246 وارڈز کونسلز کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ راولاکوٹ شہری کونسل کے لیے ایک بیلٹ پیپر اور دیہی کونسل کے لیے دو بیلٹ پیپر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
