Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ: نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

Now Reading:

راولپنڈی ٹیسٹ: نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک، پاکستان کی پوزیشن مستحکم
نسیم شاہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی پوزیشن مستحکم ، پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ  کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنالیے، بنگلہ دیش کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 86 رنز درکار ہیں۔

تیسرے دن کی اننگز میں  فاسٹ بالر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے نجم الحسین، تاج الاسلام اور محمود اللہ کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ٹیسٹ میچوں میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی  جبکہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد متھن تھے جنھیں یاسر شاہ نے کلین بولڈ کیا جبکہ تیسرے دن کا تیسرا سیشن بنگلہ دیش کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بنگلہ دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا، الوک کپالی نے 2003 میں پاکستان کے خلاف پشاور کے مقام پر یہ کارنامہ دنیش کنیریا، شبیر احمد اور عمر گل کو آؤٹ کرکے انجام دیا۔

Advertisement

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، وزیراعظم

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔

پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے پاکستان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتی تھی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوجائے گی اور پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اپریل میں واپس آکر ون ڈے میچ اور کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر