متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید الزابی نے سندھ کلچر ڈے پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اماراتی سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ وادی مہران کی تہذیب سے ماخوذ سندھ کی ثقافت متنوع اور مربوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام، شاعروں اور ادیبوں کی سرزمین کے طور پر سندھ کے لوگوں نے ایک امن پسند، جامع اور روادار معاشرہ تشکیل دیا ہے۔
اماراتی سفیر حماد عبید الزابی نے مزید کہا کہ اس عظیم ثقافتی دن پر متحدہ عرب امارات سندھ اور پاکستان کے عوام کے لیے خوشحالی اور امن کی خواہش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
