Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنگ دل بیوی نے شوہر پر تیزاب پھنک دیا

Now Reading:

سنگ دل بیوی نے شوہر پر تیزاب پھنک دیا
تیزاب

کراچی کے علاقے عزیز آباد  میں سنگ دل بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بیوی نے شوہر فرحان کے سوتے ہوئے اس پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب پھینکنے کے واقعے میں شوہر اور  9 سالہ بچہ عبدالرحمان بھی معمولی زخمی ہوا ہے۔

اہل خانہ نے پولیس کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں میاں بیوی میں چند سال پہلے پسند کی شادی ہوئی تھی  اور دونوں  کو اہل خانہ نے پسند کی شادی کرنے پر گھر سے نکال دیا تھا ۔

 اہل خانہ نے مزید کہا کہ فرزانہ نامی خاتون چھ ماہ سے اپنے سے شوہر سے طلاق مانگ رہی تھی ، اس سے قبل بھی فرزانہ نے چند روز قبل بھی اپنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر پر ڈنڈا مارا تھا اور کانچ مارے تھے۔

بیوی پرقاتلانہ حملہ کرنے والا شوہر تاحال مفرور

Advertisement

پولیس کے مطابق  فرحان کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرحمان بھی تیزاب سے جھلس گیا، واقعے میں زخمی شوہر  اور  بیٹے کو طبی امداد  کے لئے اسپتال منتقل  کیا گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمہ  واقعے کے بعد سے  رکشے میں بیٹھ کر فرار ہے جبکہ پولیس نے  ملزمہ فرزانہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تیزاب  زیادہ مہلک نہیں تھا  ، تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے فرحان اور عبدالرحمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر