Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ ثقافتِ سندھ پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سندھ کے تمام باسیوں کو مبارکباد

Now Reading:

یومِ ثقافتِ سندھ پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سندھ کے تمام باسیوں کو مبارکباد

بلاول بھٹو، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی جانب سے یومِ ثقافتِ سندھ کے موقعے پر سندھ کے تمام باسیوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ ثقافتِ سندھ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھ کی ثقافت کی ماں موہن جو دڑو ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ دن منانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، رلی، لوک ادب، موسیقی اور روایتی کھانے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی تنوع اس کی خوبصورتی اور طاقت ہے، دنیا بھی اس پر متفق ہے کہ ثقافتی تنوع انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستانی ثقافت، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، پاکستانی نوجوان اپنی ثقافت کو دنیا میں جدید انداز سے اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement

آصف علی زرداری

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام باسیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ باشعور اور مہذب قومیں اپنی ثقافت، تہذیب اور زبان کبھی بھی نہیں بھولتی۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستانی قوموں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافت کی وزارت قائم کی، ثقافت کے میوزیم قائم کیے تاکہ قومیں اپنی ثقافت کی عزت برقرار رکھیں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ اہل سندھ نے اپنے ان ہیروز کو کبھی نہیں بھولا، وہ ہیروز جنہوں نے اپنی دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ امن، پیار، محبت، عزت اور بھائی چارہ سندھ کی عظیم تہذیب رہی ہے، سندھ صوفی بزرگوں، علم دوستوں اور بہادروں کی دھرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل سندھ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ  اپنی دھرتی پر ہر طرح کی شدت پسندی کو کوئی جگہ نہ دیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں، اس سلسلے میں آج بھی ہر کوئی سندھ کے روایتی رنگوں میں رنگا ہوا ہے، سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کیے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس دن کو بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے، مختلف تقریبات میں سندھی ثقافتی ٹیبلو پیش کرکے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ جھوم کر اپنی ثقافت سےمحبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آڈیو لیکس کیس؛ 4 درخواستوں پر40 صفحات کا فیصلہ جاری
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
’’راناثنااللہ، اسحاق ڈارکی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑگئیں‘‘
قرضے لینے پر مجبور ہیں اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر