Advertisement
Advertisement
Advertisement

الخدمت کا بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو ان پاور کرنے اور آگے بڑھانے کیلئے ہے، نعیم الرحمن

Now Reading:

الخدمت کا بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو ان پاور کرنے اور آگے بڑھانے کیلئے ہے، نعیم الرحمن
حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام نوجوانوں کو ان پاور کرنے اور آگے بڑھانے کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت ”بنو قابل میگا پروجیکٹ“ کے تحت باغ جناح گراؤنڈ میں کراچی کے تعلیم یافتہ طالبات کے لیے آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں کراچی کی بیٹیاں یہاں موجود ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ سارے لوگ جو قوم کو جاہل بنانا چاہتے ہیں ان سب کو کراچی کی بیٹیوں نے مزار قائد پرجمع ہو کر پیغام دے دیا ہے کہ ہم علم کی روشنی میں آگے بڑھیں گی، الخدمت کے بنو قابل پروجیکٹ میں فری اسکالر شپ اور ملازمت کا پورا نظام موجود ہے۔

نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کی تمام حکومتی جماعتیں 75 سال کا کام جمع کر لیں اور آج کی طالبات کا عزم ایک جگہ ہے، جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کو پڑھانا چاہتی ہے، حکومت کی طرف سے صرف دو کالجز موجود ہیں، ۳۲۶ ارب روپے کا تعلیمی بجٹ ہے پر پھر بھی پری انجینئرنگ میں کوئی بھی طالب علم پاس نہیں ہو سکا، کراچی کے ٹیکسوں کے پیسوں سے کراچی کا بجٹ بنتا ہے جو کراچی کے عوام پر خرچ نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا تاریخی ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ پیغام ہے کہ ہم پڑھانے کے ساتھ ساتھ حساب بھی مانگیں گے، کراچی کے لڑکے اور لڑکیاں ان حکمرانوں سے پوچھیں گے کہ کیوں ہمیں جاہل بناتے ہو جبکہ پڑھانا تو تمھاری ذمہ داری ہے، ہم تو کراچی کے طلبہ و طالبات کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے ہر طالبہ کو فری اسکالر شپ دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو کراچی میں ماڈل اسکولز بنائیں گے اور آئی ٹی کی اسکالر شپ شروع کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر