موسم سرما میں نزلہ زکام جیسی بیماریوں کے ساتھ ہی سر کے بال بھی گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق روزانہ 50 سے 100 تک بالوں کا گرنا قدرتی عمل ہے ، اس عمل کی وجہ سے نئے بال آتے ہیں اور خام بال گر جاتے ہیں لیکن قدرتی مقدار سے زیادہ بال گرنا پریشانی کا باعث ہے۔
موسم سرما میں جلد خشک ہونے کے ساتھ سر کی جلد یعنی اسکیلپ بھی خشک ہو جاتی ہے جس وجہ سے بالوں میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے اور مردوں اور عورتوں دونوں کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو5 ایسے مؤثر طریقے بتانے جارہے ہیں جن کو استعمال کرکے آ پ گرتے بالوں کو روک سکتے ہیں۔
سر میں تیل لگانا
دو سے تین چائے کے چمچ زیتون کا تیل یا بادام کا تیل گرم کریں اور سر کی جلد پر آہستہ آہستہ مساج کریں یہ آپ کے سر میں خون کی گردش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، جس سے بالوں کو اندر سے مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔
غذائی اشیاء کا استعمال
صحت مند چیزیں کھانے سے بالوں کی نشونما اچھی ہوتی ہے ، وٹامن ای ، بی اور پروٹین کے استعمال سے بالوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔
آپ کی خوراک میں ضروری وٹامنز، اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ صحت مند چیزیں کھائیں ۔
گرم شاور لینے سے گریز کریں
سردیوں میں طویل گرم شاور لینے یا گرم پانی میں سر دھونے سے گریز کریں، بہت زیادہ گرم پانی آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے شاور کیلئے نیم گرم پانی کا انتخاب کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
