Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجری کے باعث حارث رؤف ملتان ٹیسٹ سے باہر

Now Reading:

انجری کے باعث حارث رؤف ملتان ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کے پیسر حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، وہ ٹیسٹ کے دوسرے دن میدان میں بھی نہیں آئے.

واضح رہے کہ  29 سالہ حارث رؤف نے 13 اوورز کرائے اور 78 رنز دیے انہوں نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں زیک کرولی کی وکٹ سے اپنا کھاتہ کھولا۔

 واضح رہے کہ ان کو ٹیسٹ ڈیبیو کرانے پر فینز سمیت کچھ سابق کپتانوں نے بھی تنقید کی تھی ۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ حارث رؤف سمیت دیگر تمام بولرز کو دیکھ بھال کر استعمال کرنا چاہیے ان کے خیال میں حارث رؤف کو کھلاکر غلطی کی گئی اور انھیں صرف محدود اوورز کی کرکٹ میں ہی رکھنا چاہیے تھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو ملتان ٹیسٹ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ کراچی ٹیسٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر