Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ، پنلٹی ککس کے اعصاب شکن مقابلے میں کروشیا بازی لے گیا

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ، پنلٹی ککس کے اعصاب شکن مقابلے میں کروشیا بازی لے گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کروشیا نے جاپان کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کروشیا نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی ککس پر شکست دے دی، کروشیا کے گول کیپر ڈومینک لیواکووچ ہیرو تھے، انہوں نے شوٹ آؤٹ میں تین پنالٹی بچائیں.

جاپان نے ہاف ٹائم سے دو منٹ قبل فارورڈ ڈیزن مائیڈا کے گول سے میچ میں برتری حاصل کی تھی، جسے کروشیا کے آئیون پیرسک نے شاندار بلٹ ہیڈر کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کے نتیجے کے لیے دونوں ٹیمیں پنلٹی ککس کے لیے آمنے سامنے آئیں۔

جاپان کی چار پنلٹی ککس میں سے تین پر گول نہ ہو سکا، جبکہ کروشیا نے چار پنلٹی ککس پر تین گول اسکور کئے۔

Advertisement

کروشیا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ناک آؤٹ مرحلے کے پانچ پنلٹی ککس مقابلوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

چار سال قبل روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فرانس کے ہاتھوں فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی کروشیا اگلے راؤنڈ میں جمعہ کو فیورٹ برازیل یا جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر