عثمان بزدار
احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک کی جانب سے عثمان بزدار پر مبینہ طور پر شراب لائسنس کے اجراء کے لئے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے متعلق درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق عثمان بزدار کے وکیل نے عبوری ضمانت میں دلائل کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ ملزم عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر نیب کا جواب عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ عثمان بزدار نے شراب لائسنس الزامات پر نیب انکوائری میں عبوری ضمانت کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔
لائسنس کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع
گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے عثمان بزدار پر مبینہ طور پر شراب لائسنس کے اجراء کے لئے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج نے سوال کیا تھا کہ کیا عثمان بزدار کی گرفتار مطلوب ہے یا نہیں؟ اس پر عثمان بزدار کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معلوم ہی نہیں کہ گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں۔
فاضل جج نے پراسیکیوٹر کو ہدایت دی کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں عدالت کو آگاہ کریں۔
جج کے دوران سوال کے جواب میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
احتساب عدالت کے جج فاضل نے ریمارکس دیے کہ پھر ایسے تو ہم عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتے رہیں گے۔ واضح ہدایات لیکر آئیں کہ نیب کو اس کیس میں گرفتاری چاہیے یا نہیں؟
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔
عثمان بزدار میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز
اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر صحافی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سوال کیا کہ پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلیٰ 4 سال ضائع کیے؟
اس پر عثمان بزدار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں عدالت میں کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
