Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینو کا ’چھلکا‘ کھانے سے کونسی بیماری سے بچاؤ ممکن؟ جانئیے

Now Reading:

کینو کا ’چھلکا‘ کھانے سے کونسی بیماری سے بچاؤ ممکن؟ جانئیے

کینو میں وٹامن سی ، وٹامن بی 1 سے لے کر وٹامن بی 9 بھی موجود ہوتے ہیں، اس کے علاوہ کیلشیم، میگنیشیم، کاپر، ہوٹاشیم، فاسفورس، زنک، سیلینیم، میگنیز، فائبر، آئرن اور وٹامن اے، بی اور ای بھی موجود ہوتے ہیں

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں کینو کا چھلکا کھانے کے فوائد کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

کینو کا ’چھلکا‘ کھانا کیوں ضروری ہے؟

 کھانے کے بعد ذرا سا ٹکڑا کینو کا چھلکا کھانے سے پیٹ کے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں جن میں معدے کی تیزابیت سے لے کر کھانا کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا، گیس اور اپھارا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  جو افراد سردی میں وزن تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں وہ کھانا کھانے کے بعد پانی کے بجائے کینو کے چھلکے کا قہوہ پئیں۔

Advertisement

گلے کو آرام

آپ نے شاید غور کیا ہو کہ گلے اور کھانسی کے شربت پر اکثر کینو کی تصویر بنی ہوتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور گلے کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ البتہ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے جس سے اکثر پھندا لگ جاتا ہے اس لئے کینو کو دن کے وقت اور نیم گرم کھائیں۔

بلڈ پریشر کے مرض میں مفید

وٹامن بی 6 کی موجودگی کی وجہ سے اورنج ہیموگلوبن بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ میگنیشیم کی وجہ سے بلڈ پریشر کا مرض قابو میں رہتا ہے۔ جگر کی بیماریوں میں بھی فائدے مندے ہے۔

کولیسٹرول کم کرے

 کینو کے پھل اور چھلکوں میں پولیمیتھوکسیلیٹڈ فلیوونز بھی پایا جاتا ہے جس سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔

Advertisement

آنکھوں کے لئے

کیروٹینوائڈ اور وٹامن اے آنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وٹامن اے عمر ڈھلنے کے ساتھ آنکھوں میں پیدا ہونے والی کمزوری کو روکتا ہے اور کینو میں اس کی موجودگی پھل کو آنکھوں کی صحت کے لئے اہم بناتی ہے۔

قبض کشا

جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے اس کو کینو کا استعمال کرنا چاہیے کیوں کے اس میں فائبر یعنی ریشہ موجود ہوتا ہے جو معدے کی حرکت بڑھا کر قبض کو فوری ختم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر