Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسائل ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، گورنر پنجاب

Now Reading:

مسائل ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ مسائل ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں آل پاکستان سٹوڈنٹس سوسائٹیز سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے پینل ڈسکشن کی صدارت کی۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ اداروں کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے، ہمیں چارٹر آف اکانومی کرنا چاہیے تاکہ حکومتوں کے آنے جانے سے پالیسز تبدیل نہ ہوں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسائل ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، پاکستانی یونیورسٹیاں بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتر ہو رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں یونیورسٹیوں کی تعداد اور ایچ ایم سی فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ویمن ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ بہت ضروری ہے۔

Advertisement

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ( ن ) نے اپنے دور حکومت میں پہلی ویمن یونیورسٹی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی بنائی، ریسرچ کو مقامی انڈسٹری  کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ طلبا تحقیق کو زندگی کا حصہ بنائیں۔ تحقیق ایسی ہونی چاہیے جس سے ملک و قوم کو عملی فائدہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر