Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 سے 9 دسمبر  تک انڈونیشیا اور سنگاپور کے سرکاری دورے کریں گے جبکہ انڈونیشیا میں وزیر خارجہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ دو کثیرالجہتی پروگراموں میں شرکت کریں گے، ان پروگراموں میں 15 واں بالی ڈیموکریسی فورم اور افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس شامل ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں وزیر خارجہ جمہوری اقدار کے تئیں پاکستان کے عزم اور جدید دور کے چیلنجز کا جواب دینے میں جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر خارجہ افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں افغانستان میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سنگاپور میں وزیر خارجہ سنگاپور کے ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن اور صدر حلیمہ یعقوب سے ملاقات کریں گے اور ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے وسیع میدان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، وزیر خارجہ کے انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے اس اعلیٰ ترجیح کے عکاس ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں انڈونیشیا اور سنگاپور کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر