Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کمپنیوں کے لائسنز پر نیپرا کی سماعت مکمل

Now Reading:

بجلی کمپنیوں کے لائسنز پر نیپرا کی سماعت مکمل

آٹھ بجلی کمپنیوں کو نئے لائسنسز دینے یا تجدید کرنے کے حوالے سے نیپرا میں کی گئی سماعت مکمل ہوگئی ۔

 دورانِ سماعت ڈسکوزکےنمائندے کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کے بجلی کی تقسیم کے لائسنسز ختم ہوچکے ہیں لہزا ہم نے اپنےلائسنسزکے تجدید کی درخواست کی ہے۔

جس پرنیپرا کے چئیرمین کا موقف تھا کہ بجلی کی کمپنیوں کو بعض مخصوص سہولیات حاصل ہوتی ہیں اور ان مراعات کا بہت غلط استعمال ہوا ہے،

 چئیرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کمپنیاں ہمیں یہ بات لکھ کردیں کہ کمپنیاں لائسنس کی تجدید کے بعد وہ مخصوص سہولیات کلیم نہیں کر سکے گی؟

اس پر ڈسکوز نمائندہ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کو موجودہ شکل میں ہی توسیع دے دی جائے اور اس حوالے سے نیپرا کہہ دے کہ ان شرائط پر ڈسکوز کے لائسنسز کی تجدید کررہے ہیں۔

Advertisement

چئیرمین نیپرا نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا  کہ آپ ایک بیان حلفی دے دیں کہ بجلی کمپنیاں سہولیات نہیں لیں گی،  ایک آپشن یہ بھی ہے کہ کمپنی کا لائسنس ختم ہو اور وہ نئے لائسنس کے لئے اپلائی کریں۔

 نیپرا اتھارٹی نے مزید کہا کہ بجلی کمپنیوں کے زیر انتظام علاقوں میں ابھی تک کوئی نئی کمپنی نہیں آئی ہے، کمپنیوں کی کاکردگی سے سب بہت نالاں ہیں ، کمپنیاں اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوں گی جب تک کوئی تھریٹ نہیں ہوگا ،

 نیپرا نے کہا کہ اگر کمپنیاں بجلی دے رہی ہوتیں تو سی ٹی بی سی ایم کیوں لاتے نیپرا نے ڈسکوز سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بجلی کمپنیاں یہ یقین دہانی کراسکتی ہیں کہ مستقبل میں کوئی مخصوص مراعات نہیں لیں گی ۔

جس پر ڈسکوز کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ  تحریری طور یقین دہانی کرانا ممکن نہیں ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر