Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھائیں، اسعد محمود

Now Reading:

ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھائیں، اسعد محمود
اسعد محمود

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے این ایچ اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سندھ اور بلوچستان میں این ایچ اے نے عوام کی مشکلات کم کرنے میں کوشش کی، کہیں مواصلاتی نظام معطل ہوتا تھا تو 24 گھنٹے کے اندر بحال کرنے کی کوشش ہوتی تھی، مواصلاتی نظام کے ساتھ خوراک ادویات کی فراہمی میں بھی این ایچ اے نے کردار ادا کیا۔

اسعد محمود نے کہا کہ سیلاب کے بعد این ایچ اے اب ملک بھر میں تعمیرنو پر کام شروع کر رہا ہے یعنی جو میگا پروجیکٹس بند ہوئے اب ان ہی پروجیکٹس کا 9 دسمبر کو افتتاح کرینگے، خیبرپختونخوا سے ژوب تک موٹروے پر ٹینڈر آخری مرحلے میں ہے، نواز شریف کے دور کے بعد رکنے والے منصوبے پھر شروع کر رہے ہیں، گوادر ایئرپورٹ پر بھی تعمیر کا کام اگلے سال مکمل ہو جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے سے ٹینڈر کو پاس کرنے میں بھی 2 تین ماہ لگ جاتے ہیں، پرسوں سکھر سے حیدرآباد موٹروے کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، حکومت کا فیصلہ ہے سی پیک کے تمام روکے ہوئے منصوبوں پر کام ہو گا، ملک میں ترقیاتی بجٹ 700 ارب ہے جس میں سے سیلاب زدہ علاقوں کو بھی فنڈ دیا، سیلاب متاثرہ کو 25 ہزار کی مد میں بڑی رقم دینی پڑی اور وزیراعظم کی ہدایت پر این ایچ اے نے ایمرجنسی میں 20 ارب روپے خرچ کیے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر