Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراکش کو پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟

Now Reading:

مراکش کو پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟

اسپین میں پیدا ہونے والے مراکش کے مشہور ومعروف فٹ بالر اشرف حکیمی ہسپانوی فٹبال ٹیم کا حصہ بننے کے بجائے اپنی آبائی ٹیم سے کھیلنے کو ترجیح دی۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں مراکش نے اسپین کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے میگا ایونٹ سے باہر کردیا اور تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

 

گزشتہ روز اسپین اور مراکش کے درمیان انتہائی دلچسپ میچ ہوا جہاں 90 منٹ کے کھیل کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی جس کے بعد 30 اضافی منٹ میں بھی مراکش نے بھرپور طریقے سے اسپین کے حملوں کو پسپا کیا تاہم وہ خود بھی کوئی گول نہیں کرسکی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ مراکش نے اسپین کو اپ سیٹ شکست دے دی

بعد ازاں اضافی وقت میں بھی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹس پر ہوا جہاں مراکشی گول کیپر یاسین نے ہسپانوی کھلاڑیوں کے 3 حملے ناکام بنائے اور یوں مراکش 3 گول سے جیت کر تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

مراکش کی ٹیم نے 4 پینلٹی ککس میں سے 3 پر گول کر دیے جب کہ ہسپانوی ٹیم پہلی تینوں پینلٹی ککس پر کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

Advertisement

اسپین کی اپ سیٹ کے بعد اسٹار مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی توجہ کا مرکز بنے رہے کیوں کہ مراکش کی جانب سے فیصلہ کن پنالٹی شوٹ انہوں نے ہی ماری تھی اور اسی گول کے بعد مراکش کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔

تاریخی فتح کے بعد اسٹار مراکشی فٹبالر حکیمی رقص کرتے ہوئے مجمع میں بیٹھی اپنی والدہ کے پاس پہنچے اور ان کے ماتھے پر بوسہ دیا۔

اشرف حکیمی کی پیدائش اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی تھی لیکن انہوں نے فٹ بال کھیلنے کے لیے اپنے والدین کے آبائی ملک مراکش کا انتخاب کیا تھا۔

ایک انٹریو کے دوران مراکشی فٹ بالر اشرف حکیمی نے بتایا تھا کہ میری والدہ لوگوں کے گھروں میں صفائی کا کام کیا کرتی تھیں اور میرے والد سڑکوں پر مختلف اشیاء فروخت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک غریب مگر سفید پوش گھرانے سے ہے جنہیں اپنے کمانے اور کھانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی تھی۔

Advertisement

اشرف حکیمی کا کہنا تھا کہ میرا یہ کیریئر والدین کی دین ہے اور آج میں ہر روز ان کے لیے کھیلتا ہوں کیونکہ انہوں نے میرے لیے قربانیاں دیں، اور میرے بھائیوں کو بہت سی چیزوں سے صرف اس لیے محروم رکھا تاکہ میں کامیاب ہو سکوں۔

اشرف حکیمی اس وقت فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے مستقل کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ اس سے قبل مشہور کلب ریال میڈرڈ اور اطالوی کلب انٹر میلان کی طرف سے بھی فٹ بال کھیلتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر