Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاوان سے بچنے کے لیے نائیجیرین حکومت کا انوکھا اقدام

Now Reading:

تاوان سے بچنے کے لیے نائیجیرین حکومت کا انوکھا اقدام

نائیجیریا کی حکومت نے ملک میں جعل سازی کو روکنے اور اغواکاروں کو تاوان کی ادائیگی کی حوصلہ شکنی کے لیے انوکھا اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے مرکزی بینک نے جعل سازی کو روکنے اور اغوا کاروں کو تاوان کی ادائیگی کی حوصلہ شکنی کے لیے ظاہری طور پر نقد رقم کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے ہفتہ وار نقد رقم نکالنے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

گزشتہ رات کو دیر سے اعلان کردہ ایک نئی پالیسی کے تحت نائیجیریا کے مرکزی بینک (سی بی این) نے کہا کہ شہری کے لیے ہفتہ وار نقدی نکالنے کو 2.5 ملین نائرا ($ 5,638) سے کم کر کے 100,000 نائجیرین نائرا ($225) کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیرین کی اکثریت کے پاس کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور وہ غیر رسمی بازاروں کا استعمال کرتے ہیں جہاں نقد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بینکنگ سسٹم میں لانا ہے، اور یہ 9 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔

Advertisement

“اے ٹیم ایم مشینوں کے ذریعے فی ہفتہ زیادہ سے زیادہ کیش نکالنے کی حد 100,000 نیرا ہوگی جو کہ زیادہ سے زیادہ 20,000 نیرا ($45) فی دن کیش نکلوائی جائے گی،” اس نے کہا۔

مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ اے ٹی ایم میں صرف 200 نیرا اور اس سے کم کی قیمتیں لوڈ کی جائیں گی۔

حکومت نے کاروباری اداروں کے لیے، ہفتہ وار حد تین ملین نیرا ($6,766) کی موجودہ یومیہ حد سے 500,000 نائرا ($1,128) کر دی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے تجارتی قرض دہندگان کو نقد کی نئی حدوں کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف خبردار کیا، جو اس کے بقول کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کی اپنی پالیسی کے مطابق ہیں۔

مرکزی بینک نے ماضی میں کرنسی کی جعلسازی، بینکنگ سسٹم سے باہر رقم کے حجم اور اغوا کاروں اور ڈاکوؤں کو بھاری تاوان کی ادائیگیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر