چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وی لاگر رضوان الرحمن رضی کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وی لاگر کو سینڈک پروجیکٹ کے حوالے سے صادق سنجرانی پر بے بنیاد الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کے وی لاگ میں بے بنیاد الزامات سے موکل کی ساکھ مجروح ہوئی، عوامی سطح پر چودہ روز میں غیر مشروط معافی مانگیں، غیر مشروط معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ وی لاگر رضوان رضی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خاندان اور سنجرانی قبیلے کے خلاف الزامات لگائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News