Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان میں طالبان کا محتاج نہیں، نیڈ پرائس

Now Reading:

امریکہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان میں طالبان کا محتاج نہیں، نیڈ پرائس
ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی، امریکہ نے پاکستان کی حمایت کردی

ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی، امریکہ نے پاکستان کی حمایت کردی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان میں طالبان کا محتاج نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعرات کو واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی جس دوران انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک خطے میں دہشت گردی کی روک تھام کی بات ہے تو ہمارے پاس موجود صلاحیتوں کی وجہ سے ہم صرف طالبان کے محتاج نہیں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں اپنے اتحادیوں بشمول پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خطرات کو روکنے کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’طالبان کی جانب سے ہمیں کرائی گئی بہت سی یقین دہانیوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ افغانستان کو ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیا جائے گا اور نہ ہی اسے دیگر ممالک پر ہونے والے حملوں کے لیے لانچ پیڈ بنایا جائے گا‘۔

نیڈ پرائس نے واضح کیا کہ ’ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ دہشت گرد افغانستان کو پاکستان پر حملے کرنے کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں حال ہی میں کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اعلان کے دو دن بعد ہی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر