
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول انتہائی سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا بک رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کی اصل خبر تو یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول آج انتہائی کم قیمت 77 ڈالر فی بیرل بک رہا ہے تو امپورٹڈ حکومت عوام کو 225 روپے فی لیٹر بیچ رہی ہے۔
آج کی اصل خبر تو یہ ہے
Advertisement◀️ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول آج انتہائی کم قیمت 77 ڈالر فی بیرل بک رہا ہے تو امپورٹڈ حکومت عوام کو 225 روپے فی لیٹر بیچ رہی ہے
◀️ جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تھی تو پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر بیچ رہی تھی۔— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) December 8, 2022
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 125 ڈالر فی بیرل تھا تو پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر بیچ رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News