Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ، کوارٹرز فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ، کوارٹرز فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا

قطر میں ہونے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹرز فائنل کا مرحلہ آج سے دوحہ میں شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 میں دوحہ کے ایجوکیشن سینٹر فٹ بال اسٹیڈیم میں پہلا کوارٹر فائنل آج برازیل اور کروشیا کے مابین ہو گا۔

پانچ بار فٹ بال کے عالمی چیمپئنز برازیل نے پیر کو جمہوریہ کوریا کو 4-1 سے شکست دینے کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

نیمار جونیئر، ونیسیئس جونیئر، رچرلیسن اور لوکاس پیکیٹا سبھی کھلاڑی لاجواب ہیں جو برازیل کو ورلڈ کپ میں مسلسل آٹھویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچانے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

کروشیا نے جاپان کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی ککس پر کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Advertisement

کروشیا نے جاپان کو پنالٹیز پر 3-1 سے شکست دی تھی، گول کیپر ڈومینک کیواکووچ اس دن کے ہیرو تھے جب انہوں نے 2018 کے رنرز اپ کو یقینی شکست سے بچانے کے لیے تین پنالٹیز کو روکا تھا۔

برازیل اور کروشیا کے آج پانچویں مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے اس سے قبل کھیلے گئے چار میچز میں سے 3 میں برازیل کامیاب ہوا اور ایک میچ ڈرا ہوا۔ اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ کا یہ تیسرا موقع ہے۔

کروشیا اپنے آخری پانچ میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا، جبکہ برازیل نے اپنے آخری پانچ میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر